02:08 pm
بکیوں نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے لئےفیورٹ قرار دے دیا

بکیوں نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے لئےفیورٹ قرار دے دیا

02:08 pm

ٹانٹن ( آن لائن) بکیز کی جانب سے بدستور انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔اگرچہ ایونٹ میں انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی تاہم شرطوں کا قانونی کاروبار کرنے والی فرم نے ان پر 15/8 کا ریٹ آفر کیا ہوا ہے۔
بھارت کیلئے 2/1 کا ریٹ ہے۔ تیسرے نمبر پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہے جس پر ایک پائونڈ لگانے والے کو 3 پائونڈ ملیں گے، اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حیران کن طور پر 13/2 کی پیشکش کی گئی۔ ورلڈ کپ 2019انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جارہا ہے۔ جس میں دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں