03:00 pm
ورلڈ کپ میچ، آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 382رنز کا ہدف

ورلڈ کپ میچ، آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 382رنز کا ہدف

03:00 pm

ناٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کےلئے 382رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں اپنی دوسری سنچری بنا ڈالی۔ انھوںنے 166رنز کی اننگز کھیلی
۔ عثمان خواجہ 89رنز بناکر نمایاں رہے۔جبکہ کپتان ایرون فنچ نے بھی 53رنز بنائے۔ گلین میکس ویل 32رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا، بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جبکہ روبیل حسین کو 9اوورز میں 83رنز کی دھنائی برداشت کرنا پڑی۔

تازہ ترین خبریں