03:55 pm
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ میچوں کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ میچوں کی تاریخ سامنے آگئی

03:55 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی سی سی مقابلوں میں پاکستان او ر جنوبی افریقہ کا ایک دوسرے کے خلاف ریکارڈ سامنے آگیا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں چار مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں ۔جن میں تین بار جنوبی افریقہ کامیاب رہا ۔
ایک بار پاکستان کو کامیابی ملی ۔ اسی طرح آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں تین بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی جن میں سے دوبار جنوبی افریقہ جبکہ ایک بارپاکستان فاتح رہا ، دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ورلڈکپ میچ میں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کےلئے اپنے بقایا تمام میچز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم گزشتہ روز کی شکست کے بعد اب ایونٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔