04:43 pm
ورلڈ کپ کے بعد سات کھلاڑی ٹیم سے فارغ ہوجائیں گے، شعیب اختر

ورلڈ کپ کے بعد سات کھلاڑی ٹیم سے فارغ ہوجائیں گے، شعیب اختر

04:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد سات قومی کرکٹرز کو فارغ کردیاجائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شعیب اخترکا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں اس وقت سات ایسے کھلاڑی ہیں جو کہ بالکل اوسط درجے کے کرکٹرز ہیں۔ اب ایسے کھلاڑیوں سے آپ اعلیٰ کارکردگی کی توقع کیسے کر سکتے ہیں۔
ورلڈ کپ کےبعد یہ سات کے ساتھ کھلاڑی فارغ ہونے والے ہیں کیونکہ یہ کسی ٹاپ لیول کے کھلاڑی کو بھی پسند نہیں کرتے ۔وہ اس سے بہتر ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور ٹیم پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

تازہ ترین خبریں