07:32 am
 پا کستا ن کا اتوار 23 جون کو جنوبی افریقا سے میچ کھیلا جا ئیگا

پا کستا ن کا اتوار 23 جون کو جنوبی افریقا سے میچ کھیلا جا ئیگا

07:32 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ولڈ کپ میں مسلسل بد ترین کا ر کر دگی کے بعد پا کستا ن کا اتوار 23 جون کو جنوبی افریقا سے میچ کھیلا جا ئیگا۔تفصیلا ت کے مطا بق جنو بی افر یقا میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، ٹیم نے لارڈز میں تین گھنٹہ طویل پریکٹس سیشن کیا۔مانچسٹر میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دو دن کرکٹ سے دور رہی،
دو روز آرام کے بعد قومی کرکٹرز ایک بار پھر جمعرات کو ایکشن میں آئے اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے پہلے فیلڈنگ بہتر کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد نیٹس پر خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔بولنگ کوچ اظہر محمود نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ خصوصی محنت کرتے دکھائی دیے، انہوں نے ایک موقع پر حسن علی سے کمر پر پٹہ بندھوا کر بولنگ کروائی۔پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو بھی ٹریننگ سیشن منعقد کرے گی۔