07:33 am
قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ 

قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ 

07:33 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) بھارت سے میچ ہارنے، شیشہ پارلر اور میچ سے قبل سیر سپاٹے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد قومی ٹیم پر عتابات کا سلسلہ جاری ہے اور اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق  ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کی 3 سالہ پرفارمنس کے پوسٹ مارٹم کا آغاز جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ ایم ڈی کی سربراہی میں جائزہ کمیٹی کے اراکین کو تمام کوچز اور سلیکٹر بھی دستیاب ہو سکیں گے،
اس دوران تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ کیلیے سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ کمیٹی 2 سے 3ہفتوں میں اپنا کام مکمل کر کے سفارشات چیئرمین پی سی بی کے حوالے کر دے گی، سری لنکا کیخلاف سیریز سے پہلے تمام ضروری فیصلے کر لیے جائیں گے۔