10:31 am
کرکٹ ورلڈ کپ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

10:31 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) ورلڈکپ میں آج ستائیسواں میچ میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےکرکٹ کی چار سالہ بادشاہت کے لیے میدان پھر سج گیا، آج ستائیسواں میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان شروع ہو گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں ایونٹ کا چھٹا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں، انگلینڈ نے ایک ہار جبکہ لنکنز کو
دو میں شکست ہوئی، پاکستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دونوں کپتانوں نے اپنی جیت کے دعوے کر رکھے ہیں، میچ سے قبل انگلش کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مسلسل فتوحات کے ساتھ کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے، کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھیں گے دوسری جانب لنکنز بھی آج کچھ کر دکھانے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں