10:42 am
قومی کھلاڑی لارڈز میں غلطیاں سدھارنے کیلئے سرگرم

قومی کھلاڑی لارڈز میں غلطیاں سدھارنے کیلئے سرگرم

10:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لارڈز میں قومی کرکٹرز غلطیاں سدھارنے کیلیے سرگرم ہوگئے جب کہ جنوبی افریقہ کیخلاف اتوار کو شیڈول میچ کی تیاری کیلیے پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے۔ورلڈکپ میں 5 میچز کھیل کر صرف 3پوائنٹس جوڑنے والی پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں، اتوار کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ لارڈز میں شیڈول ہے، بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد 3دن آرام کرنے والے گرین شرٹس نے گزشتہ
روز پہلا پریکٹس سیشن کیا۔وارم اپ ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی مشقیں کروائی گئیں، ان میں سلپ کیچز پر خاص توجہ مرکوز رہی، کوچ کے ہاتھ میں پکڑی سلیب سے پھسل کر آنے والی تیز گیندوں پر قابو پانے کی کوشش جاری رہی، وکٹوں کو نشانہ بنانے کی مشق بھی کروائی گئی۔نیٹ میں امام الحق اور فخرزمان کے بعد بابر اعظم نے طویل سیشن کیا۔ حارث سہیل پر بھی کوچز نے خاص توجہ دی، آصف علی، سرفراز احمد اور محمد حفیظ نے اپنا فٹ ورک بہتر بنانے کیلیے کام کیا، کوچز کریز سے باہر نکل کر اسٹروکس کھیلتے ہوئے کی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے رہے۔بولنگ میں محمد عامر کے ساتھ محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی طویل اسپیل کئے، وہاب ریاض بھی اپنی لائن اور لینتھ کو بہتر بنانے کیلیے کوشاں رہے، اسپن بولنگ میں شاداب خان اور عماد وسیم کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے کوشاں نظرآئے۔پاکستان ٹیم کا لارڈز میں دوسرا پریکٹس سیشن جمعے کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 2 سے شام 5بجے تک ہوگا۔