03:01 pm
ٹنڈولکر نے پہلے بھارت کو کھلانا سرفراز کی غلطی قرار دے دیا تھا، سہواگ

ٹنڈولکر نے پہلے بھارت کو کھلانا سرفراز کی غلطی قرار دے دیا تھا، سہواگ

03:01 pm

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)سابق بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ کہتے ہیں کہ جب بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا تو سچن ٹنڈولکر وہ واحد کھلاڑی تھے جنھوںنے کہا تھا کہ سرفراز نے غلطی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سہواگ کا کہناتھا کہ وسیم اکرم سمیت کئی لوگ نے گرائونڈ کو دیکھ کر پہلے بائولنگ کرنے کی تجویز دی تھی
لیکن ٹنڈولکر نے کہا تھا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو آپ کو کسی چیز پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ موسم، اور وکٹ پر بھی نہیں کیونکہ یہ بہت بڑا میچ ہوتا ہے اور دونوں ٹیمیں بے انتہاءدباؤ میں ہوتی ہیں، اس لئے دباؤ سے پاک بیٹنگ کرنا بہتر ہوتا ہے حتیٰ کہ آپ 150 رنز بھی بنائیں تو اس کا دفاع بھی ممکن ہے