04:48 pm
سری لنکا نے بازی ہی پلٹ ڈالی

سری لنکا نے بازی ہی پلٹ ڈالی

04:48 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے خلاف میچ میں انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 233رنز کا ہدف بھی ایونٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کےلئے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ اور انگلینڈ کے 178کے مجموعے پر آٹھ کھلاڑی آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور ز میں 232رنز بنائے۔ جو انگلینڈ جیسی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کےلئے ایک آسان ہدف سمجھا جا رہا تھا تاہم لاستھ ملنگا
اور ڈی سلوا نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنادیا ہے۔ ملنگا نے چار جبکہ ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کےلئے نو اوورز میں 55رنز بنانا ہیں جبکہ اس کی صرف وو وکٹیں باقی ہیں۔ بین سٹوکس نصف سنچری بنا کر تاحال وکٹ پر موجود ہیں ۔

تازہ ترین خبریں