05:17 pm
ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں انگلینڈ کو 20رنز سے اپ سیٹ شکست

ورلڈ کپ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں انگلینڈ کو 20رنز سے اپ سیٹ شکست

05:17 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019کی میزبان اور فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ۔لاستھ ملنگا نے اپنی تباہ کن بائولنگ کی مدد سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔انگلینڈ کی ٹیم 233رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم 47اوورز میں 212رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سٹوکس کی ناٹ آئوٹ 82رنز کی شاندار اننگز میں رائیگاں گئی، جو روٹس بھی نصف سنچری
کرنےمیں کامیاب رہے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے چار جبکہ ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔سری لنکا نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین خبریں