07:37 am
کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا کانام روشن کرنے والے انتہائی معروف کھلاڑی انتقال کر گئے 

کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا کانام روشن کرنے والے انتہائی معروف کھلاڑی انتقال کر گئے 

07:37 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا کانام روشن کرنے والے انتہائی معروف کھلاڑی انتقال کر گئے ۔۔ سابق پاکستانی ٹینس سٹار محمود غفار کراچی میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سابق اسٹار کھلاڑی انتقال کر گئے ہیں۔ سابق پاکستانی ٹینس سٹار محمود غفار کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ محمود غفار کی نماز جنازہ میں سابق کھلاڑیوں کے علاوہ معززین شہر اور دیگر شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق ٹینس سٹار محمود عبدالغفار نے ٹیبل ٹینس میں کئی قومی اعزازات اپنے نام کئے اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ ٹینس کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد محمود عبدالغفار کراچی میں رہائش پذیر تھے جہاں اب وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹینس کھلاڑیوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Urdu Sports News

تازہ ترین خبریں