09:28 am
باکسرعامرخان اب سعودی عرب کے نوجوان باکسرزکو بھی باکسنگ کا فن سکھائیں گے

باکسرعامرخان اب سعودی عرب کے نوجوان باکسرزکو بھی باکسنگ کا فن سکھائیں گے

09:28 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اب سعودی عرب کے نوجوان باکسرزکو بھی باکسنگ کا فن سکھائیں گے۔عالمی شہرت یافتہ باکسرنے 25 جون کو جدہ میں ٹریننگ کا اہتمام کررکھا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب میں موجود نوجوان باکسرز سے
کہا ہے کہ وہ آئیں اور ان کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ حاصل کریں۔عامر خان کا مقابلہ آئندہ ماہ بھارتی باکسرنیرج گویت کے ساتھ شیڈول ہے، یہ مقابلہ 12 جولائی کو جدہمیں ہوگا۔عامر خان نےاعلان کر رکھا ہے کہ وہ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی شکست کا بدلہ لیں گے۔یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل پاکستانی باکسرز کو بھی باکسنگ کی ٹریننگ دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں