09:36 am
 بھارت سے میچ ہارنے کے بعد پاکستانیوں کو بدلا ہوا کپتان دکھائی دینے لگا

بھارت سے میچ ہارنے کے بعد پاکستانیوں کو بدلا ہوا کپتان دکھائی دینے لگا

09:36 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) بھارت سے میچ ہارنے اور قوم کا غصہ بھگتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد کے تیور بدلے ہوئے نظر آنے لگے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ذاتی فٹنس کی بہتری پر نگاہیں مرکوز کردیں جو گزشتہ روز پریکٹس سیشن سے کافی دیر پہلے لارڈز پہنچ کر دوڑ لگاتے دکھائی دیئے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی فٹنس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق جمعے کے روز
سرفراز احمد پاکستانی ٹیم سے کم و بیش ڈیڑھ گھنٹہ قبل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے جنہوں نے جاگنگ کرتے ہوئے میدان کے تین چکر لگائے اور پھر پندرہ منٹ تک مختلف قسم کی ورزشیں کرنے کے بعد وسطی لندن کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے لیے روانہ ہو گئے،ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو ٹیم اور اپنی کارکردگی پر بھی تشویش لاحق ہے اس لئے وہ اپنی فٹنس پر زیادہ کام کررہے ہیں،ٹورنامنٹ میں سرفراز احمد کی کارکردگی اہم ہوگی۔سرفراز احمد چاہتے ہیں کہ وہ آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ2006ءاور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ءکی طرح اس ورلڈ کپ کو بھی یادگار بنائیں۔لندن پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ روز بھی آرام کو ترجیح دی لیکن پاکستانی ٹیم نے مسلسل دوسرے روز بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور تمام کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی زیرنگرانی نیٹ سیشن پر مصروف وقت گزارا جبکہ فیلڈنگ کی مشقوں پر بھی دھیان دیا گیا۔ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔


 

تازہ ترین خبریں