10:32 am
سرفراز احمد کو ہراساں کرنے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

سرفراز احمد کو ہراساں کرنے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

10:32 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کی کارکردگی سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین ناراض ہیں۔لندن میں ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا مذاق اڑانے اورانہیں ہراساں کرنے والے نوجوان نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔ویسٹ
فیلڈ شاپنگ مال میں کپتان سرفرازاحمد پرشہری نے جملے کسے، ان کا مذاق اڑایا اور ہراساں کیا ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔اب اسی نوجوان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز احمد سے معافی مانگ رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں