01:22 pm
بھارت کا افغانستان کو میچ جیتنے کےلئے 225رنز کا آسان ہدف

بھارت کا افغانستان کو میچ جیتنے کےلئے 225رنز کا آسان ہدف

01:22 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2019انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف اپ سیٹ شکست کے بعد آج افغانستان نے بھی ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم بھارت کو سرپرائز دے دیا ہے اور بھارتی ٹیم مقررہ 50اوور ز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 224رنز ہی بنا سکی ہے۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کپتان ویرات کوہلی کے 67اور کیدھر جادھو کے 52رنز کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز افغانستان کی بائولنگ کا سامنا نہیں کرسکا ۔ کپتان گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ایونٹ میں اب تک دو سنچریاں کرنے والے روہت شرما آج ایک ہی رن بنا کر چلتے بنے۔ وجے شنکر 29جبکہ دھونی 28رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بھارت ایونٹ میں سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ جبکہ افغانستان نے ایونٹ میں پانچ میچ کھیل کر کسی میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی۔ 

تازہ ترین خبریں