03:19 pm
انتہائی شرمناک کارکردگی کے بعد حسن علی کی بھارت کو ورلڈ کپ جیتنے کی دعائیں

انتہائی شرمناک کارکردگی کے بعد حسن علی کی بھارت کو ورلڈ کپ جیتنے کی دعائیں

03:19 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) پاکستان کے بھارت سے ہارنے کے بعد قومی ٹیم پر قوم کاغصہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب قومی ٹیم کے ایک سٹار پلیئر کی جانب سے ایک تازہ ترین حرکت سامنے آئی ہے ، پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی ٹیم کو کامیابی کی دعا دے کر واپس لے لی۔اولڈ ٹریفورڈ ،مانچسٹر میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 89رنز سے شکست دی ،حسن علی نے
اس مقابلے میں اپنے9اوورز میں84رنز دے کر محض ایک وکٹ حاصل کی جس پر انہیں شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا،بھارت کی اس کامیابی کے بعد ہندوستانی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کامیابی کا جشن منایا اور حسن علی بھی بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے پائے گئے۔ایک خاتون بھارتی صحافی نے پاکستان کے خلاف اس جیت پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے رواں ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کی امید ظاہر کی جس کے جواب میں حسن علی نے بھی ٹویٹ کیا کہ ”ہوگئی آپ کی دعا پوری، مبارک ہو“لیکن بعد میں انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔حسن علی کو اپنایہ عمل انتہائی مہنگا پڑا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کی شدید تنقید کے بعد انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
 

تازہ ترین خبریں