03:21 pm
سرفراز احمد اپنی بات نہیں منوا سکتے ، یونس خان

سرفراز احمد اپنی بات نہیں منوا سکتے ، یونس خان

03:21 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے موجودہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ایک کمزور کپتان قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ جو سابق کرکٹرز ٹیم میں گروپنگ کی باتیں کر رہے ہیں وہ خود بھی اپنے دور میں گروپنگ میں ملوث رہے،۔ انھوںنے کہا کہ سرفراز احمد کا سب سے بڑا قصوریہ ہے کہ وہ اپنی بات نہیں منوا سکتا۔
انھوںنے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ سرفراز احمد چیف سلیکٹرانضمام الحق کے سامنے بالکل خاموش رہتے ہیں۔ سابق کپتان نے استفسار کیا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائیں گے تو کپتان کسے بنائیں گے؟۔یاد رہے کہ گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

تازہ ترین خبریں