03:40 pm
 نیوزی لینڈکے کپتان ولیم سن کی مسلسل دوسری ورلڈ کپ سنچری

نیوزی لینڈکے کپتان ولیم سن کی مسلسل دوسری ورلڈ کپ سنچری

03:40 pm

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے ورلڈ کپ 2019میں اپنی دوسری لگاتار سنچری بنا ڈالی ہے۔ ولیم سن شاندار فارم میں ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلواتے ہوئے سنچری مکمل کرنے کے بعد آج ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی انھوںنے ایک ایسے موقع پر اپنی ٹیم کو سنبھالادیا
جب دونوں اوپنر ز کولن منرو اور مارٹن گپٹن بغیر کوئی رنز بنائے کورٹل کی گیندوں کا شکار ہو گئے تھے۔ دوسری وکٹ پر ولیم سن نے تجربے کار بلے باز راس ٹیلر کے ساتھ مل کر 160رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنا دیا ۔

تازہ ترین خبریں