04:09 pm
شائقین کرکٹ کی ایسی حرکتیں بتاتی ہیں کہ ان کے گھر کا ماحول کس قسم کا ہے، وسیم اکرم

شائقین کرکٹ کی ایسی حرکتیں بتاتی ہیں کہ ان کے گھر کا ماحول کس قسم کا ہے، وسیم اکرم

04:09 pm

اسلام آباد، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکر م کا کہناہے کہ کرکٹ فینز تہذیب اور آداب بھول چکے ہیں ۔ سرفراز احمد کے ساتھ پیش آیا واقعہ افسوسناک اور انتہائی شرمناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگر سرفراز احمد کی جگہ میں ہوتا تو ویڈیو بنانے والے نوجوان کا موبائل فون لے کر اسے توڑ دیتا اور اس کے والدین کو بلوا کر پوچھتا کہ کیا یہ سکھایا ہے آپ نے اپنے بیٹے کو۔
انھوںنے کہا کہ سرفراز احمد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک انتہائی بے ہودہ اور گری ہوئی حرکت ہے۔ یہ حرکتیں بتاتی ہیں کہ گھر میں والدین نے کسی کی تربیت کس طرح کی کی ہے۔

تازہ ترین خبریں