08:02 am
جنوبی افریقہ کیساتھ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایسے کھلاڑی کی آمد کہ مخالف ٹیم پریشان

جنوبی افریقہ کیساتھ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایسے کھلاڑی کی آمد کہ مخالف ٹیم پریشان

08:02 am

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف) سرفراز احمد مکمل فارم میں ، جنوبی افریقہ کیساتھ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایسے کھلاڑی کی آمد کہ مخالف ٹیم پریشان ۔۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آج بقا کی جنگ لڑے گی، لارڈز میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو گا، قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کھیلیں گے۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے ہر میچ جیتا ہو گا.
لارڈز کے میدان میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم پاکستان کا آج ایک اور امتحان ہے، معرکہ سہ پہر ڈھائی بجے شیڈول ہے۔ ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچوں میں ہار کے سبب گرین شرٹس کی ٹاپ فور تک رسائی دشوار ہونے لگی ہے۔ اگر مگر کے چکر کے باوجود میگا ایونٹ میں اِن رہنے کے لئے سرفراز الیون کو ہر میچ میں فتح درکار ہے، شاہینوں کی لارڈز میں تیاریاں جاری رہیں، اس دوران خوب پسینہ بہایا، سرفراز نے وکٹ کیپنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔پروٹیز کے خلاف ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کی انٹری یقینی ہے۔ شاہین آفریدی اور محمد حسنین بھی امیدوار ہیں۔ ورلڈ کپ کی ریکارڈ بک میں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے۔ جنہوں نے چار میں سے تین میچوں میں بازی اپنے نام کی، ایک میں گرین شرٹس کامیاب رہے۔ افسوسناک خبر

تازہ ترین خبریں