09:14 am
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے

09:14 am

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )عالمی کپ 2019 کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔لندن کا موسم ویسے تو صاف ہے لیکن اگر بد قسمتی کے بادل گہرے ہوئے تو بارش دونوں ٹیموں کو کرکٹ کے عالمی کپ سے باہر کر سکتی ہے۔ٹورنامنٹ سے قبل آج کے حریفوں کو بہترین چار ٹیموں میں شمار کیا جارہا تھا لیکن اکثر مقابلوں کا نتیجہ امید کے برعکس رہا
اور ورلڈکپ کے 30ویں میچ میں تخت یا تختے والی صورتحال ہے۔ساوتھ افریقہ کیلیے آج فتح کے بعد بھی ٹائٹل کی دوڑ میں رہنے کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ اس نے اپنے حصے کے نصف سے زائد میچ کھیل لیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن پاکستان سے ایک درجہ ہی اوپر ہے۔

تازہ ترین خبریں