01:29 pm
جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ

01:29 pm

لندن(روزنامہ اوصاف) ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر308رنز بنالیے، لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹورنامنٹ میں بقاء کی جنگ لڑ ی اور اوپنرز کی جانب سے ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کیاگیا ۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے
ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 81 تک پہنچا تو فخر زمان، عمران طاہر کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔اوپنر امام الحق کی اننگز بھی 44 رنز پر سمٹ گئی، انہوں نے بھی 44 رنز بنائے جب کہ محمد حفیظ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے 80بالوں پر 69، حفیظ نے 33بالوں پر20، حارث سہیل نے 59بالوں پر 89سکورجبکہ عماد وسیم نے 15بالوں پر 23سکور، وہاب ریاض 4بالوں پر 4سکوربنا کر آئوٹ ہوئے، سرفراز احمد2بالوں پر 2سکور جبکہ شاداب نے 1بال پر 1سکور بنایا اور ناٹ آئوٹ رہے ۔ جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 2 اور ایڈن مارکرام نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ چند شرائط کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کا دیا اب بھی روشن ہے ۔ قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین خبریں