01:30 pm
’’لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں پاک فوج کے سپہ سالار موجود‘‘

’’لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں پاک فوج کے سپہ سالار موجود‘‘

01:30 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر308رنز بنالیے، لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹورنامنٹ میں بقاء کی جنگ لڑ ی اور اوپنرز کی جانب سے ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کیاگیا ۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 81 تک پہنچا تو فخر زمان، عمران طاہر کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیچ دے بیٹھے،
انہوں نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔اوپنر امام الحق کی اننگز بھی 44 رنز پر سمٹ گئی، انہوں نے بھی 44 رنز بنائے جب کہ محمد حفیظ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے 80بالوں پر 69، حفیظ نے 33بالوں پر20، حارث سہیل نے 59بالوں پر 89سکورجبکہ عماد وسیم نے 15بالوں پر 23سکور، وہاب ریاض 4بالوں پر 4سکوربنا کر آئوٹ ہوئے، سرفراز احمد2بالوں پر 2سکور جبکہ شاداب نے 1بال پر 1سکور بنایا اور ناٹ آئوٹ رہے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار بنفس نفیس خود وہاں موجودتھے جس کا واضح اثر قومی کھلاڑیوں میں خوب نظر آیا ،کرکٹ مبصرین آرمی چیف کی لارڈز کے گرائونڈ میں موجودگی کا قومی ٹیم کا اصل حوصلہ قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا سب سے حیران کن واقعہ ہے کہ قومی ٹیم نے اس قدر معجزانہ انداز میں کم بیک کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں