02:03 pm
لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں ایک اور تاریخ رقم ، قومی ٹیم کے سپورٹ کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار

لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں ایک اور تاریخ رقم ، قومی ٹیم کے سپورٹ کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار

02:03 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلمان خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان اور زین قریشی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم میں آئے
۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے۔لندن کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ کا پہلا مکمل ہوا جسے دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گراؤنڈ پہنچے۔آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے ۔ ان کی آمد نے دیکھتے ہی دیکھتے قومی ٹیم میں جیسے بجلیاں بھر دیں اور پھر شاہین خوب جم کر کھیلے ۔

تازہ ترین خبریں