02:07 pm
پاکستان سے جیت کی خوشی زیادہ دیر راس نہ آئی

پاکستان سے جیت کی خوشی زیادہ دیر راس نہ آئی

02:07 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف ) پاکستان سے جیت کی خوشی بھارت کو زیادہ دیر راس نہ آئی ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بڑا جھٹکا دیدیا گیا ۔ آئی سی سی نے غیر ضروری اپیلیں کرنے پر ویرات کوہلی میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ کر دیا ۔ گزشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی تھی تاہم اس دوران ویرات کوہلی بار بار غیرضروری اپیل کرتے رہے جس پر آئی سی سی حرکت میں آگئی
اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کردیا اور ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا۔افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم اس وقت مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،ورلڈ کپ میں سب سے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر جب کہ آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، بنگلہ دیش 5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ویسٹ انڈیز3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ، جنوبی افریقہ تین پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں ، پاکستان تین پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبریں