03:20 pm
موٹے مالنگا کی عمدہ پرفارمنس، سری لنکن کپتا ن نے مزاحیہ تصویر شیئر کر دی

موٹے مالنگا کی عمدہ پرفارمنس، سری لنکن کپتا ن نے مزاحیہ تصویر شیئر کر دی

03:20 pm

لیڈز( آن لائن) سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو آن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مہیلا جے وردنے نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے لسیتھ مالنگا کی وہی تصویر شیئر کردی جس پر فاسٹ بولر کو آن لائن مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس میں مالنگا ڈریسنگ روم میں بغیر شرٹ کے موجود اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ دکھائی دے رہا ہے،
جس پر ان کا خوب مذاق اڑایا گیا تھا۔لسیتھ مالنگا نے اسی فٹنس کے ساتھ انگلینڈ کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا


تازہ ترین خبریں