05:37 pm
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو49رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو49رنز سے شکست دیدی

05:37 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان لارڈ ز کے تاریخی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جا نے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو49رنز سے شکست دیدی ۔پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 308رنز بنائے اورجنوبی افریقہ کوجیت کے لیے 309رنز کاہدف دیاجواب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر259 رنز ہی بناسکی۔لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹورنامنٹ میں بقاء کی جنگ لڑ ی اور اوپنرز کی جانب سے ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کیاگیا ۔
کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئےذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 81 تک پہنچا تو فخر زمان، عمران طاہر کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔اوپنر امام الحق کی اننگز بھی 44 رنز پر سمٹ گئی، انہوں نے بھی 44 رنز بنائے جب کہ محمد حفیظ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے 80بالوں پر 69، حفیظ نے 33بالوں پر20، حارث سہیل نے 59بالوں پر 89سکورجبکہ عماد وسیم نے 15بالوں پر 23سکور، وہاب ریاض 4بالوں پر 4سکوربنا کر آئوٹ ہوئے، سرفراز احمد2بالوں پر 2سکور جبکہ شاداب نے 1بال پر 1سکور بنایا اور ناٹ آئوٹ رہے ۔ جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 2 اور ایڈن مارکرام نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا

تازہ ترین خبریں