08:09 am
پاکستانی ٹیم کو بھارتیوں کی حمایت بھی حاصل ہو گئی

پاکستانی ٹیم کو بھارتیوں کی حمایت بھی حاصل ہو گئی

08:09 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین نے پاکستانی ٹیم کی حمایت میں نعرے لگائے اور میچ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔لندن کے لارڈز گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ شائقین بھی بھارتی جرسیاں پہنے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آئے اور پاکستانی ٹیم کاجیتنے کے لیے حوصلہ بڑھایا۔ بھارتی شائقین نے پاکستانی ٹیم کےحمایت میں نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’ پڑوسیوں کی سپورٹ آپ کے
ساتھ ہے۔‘اس سے قبل مانچسٹر میں 16 جون کو ہوئے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بد ترین شکست پر پاکستانی عوام کی جانب سے قومی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کےاس 30ویں میچ میں جہاں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین اننگز کھیلی اور جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے کر جیت اپنے نام کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے۔واضح رہے کہ گز شتہ روز لارڈز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی دیکھا اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریف بھی کی ۔گرین شرٹس کا میچ دیکھنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں