09:19 am
صحافی نے مکی آرتھر سے سوال کیا تو پھر انہوں نے ایسا جواب دیا کہ ناقدین کی بولتی بند ہو گئی

صحافی نے مکی آرتھر سے سوال کیا تو پھر انہوں نے ایسا جواب دیا کہ ناقدین کی بولتی بند ہو گئی

09:19 am

لندن (روزنامہ اوصاف ) گزشتہ روز میچ میں کامیابی کے بعد کوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس دورا ن ایک صحافی نے حارث سہیل کی اننگ سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” حارث سہیل 30 ویں اوور میں آئے اور وہ 60 سے 70 منٹ وکٹ پر گزارنے کے بعد تھکے ہوئے نظر آئے اور آخری تین اوورز میں تین وکٹیں باقی ہونے کے باوجود صرف 20 رنز ہی بن پائے ؟“۔
مکی آرتھر نے صحافی کا سوال سننے کے بعد شدید حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ” آپ حارث کے بارے میں بات کر رہے ہیں ؟ اس نے آج 59 گیندوں پر 89 رنز کی اننگ کھیلی ، پلیئرز کے بارے میں منفی بات کیوں کرتے ہیں ، آج میں نے اب تک کی سب سے بہترین اننگ دیکھی ہے ، برائے مہربانی مثبت رویہ اختیار کریں ۔“

تازہ ترین خبریں