09:42 am
ویمن فٹبال ورلڈ کپ: جرمنی اور ناروے نے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویمن فٹبال ورلڈ کپ: جرمنی اور ناروے نے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

09:42 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹرز فائنل میں جرمنی نے نائیجیریا اور ناروے نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹاپ ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ویمن فٹبال کا عالمی کون ہوگا؟ ورلڈ کپ کے مقابلے فرانس میں جاری ہیں۔ پری کوارٹرز فائنل میں
جرمنی کے ہاتھوں نائیجیریا کو تین صفر سے شکست ہوئی۔ناروے اور آسٹریلیا میں بھی ہوا سخت مقابلہ ہوا۔ مقررہ اور اضافی وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ناروے کی جیت ہوئی اور کینگروز کو چار ایک سے دبوچ کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔

تازہ ترین خبریں