10:53 am
عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی

عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی

10:53 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھا رت سے شکست کے بعد قو می ٹیم کیخلاف کرا ئی گئی در خواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین کارکردگی سے متعلق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی سے متعلق دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاربلال فاروق علوی اپنے وکیل سید اسد عباس کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت اسد عباس ایڈوکیٹ نے عدالت میں‌ کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ورلڈ کپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پرفیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

تازہ ترین خبریں