06:28 pm
پاکستان کی ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی شاندار فتح

پاکستان کی ورلڈ کپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی شاندار فتح

06:28 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔ پاکستان نے 238رنز کا ہدف تین وکٹوں پر 50ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی ورلڈ کپ سنچری مکمل کی۔ کسی بھی پاکستانی بلے باز کی ایونٹ میں یہ پہلی سنچری تھی۔ حارث سہیل نے بھی ایک بار پھر پاکستان کی کامیابی میں نمایاں
کردار ادا کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر بابراعظم کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ قائم کی ۔اور اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم ہدف سے صرف دو رنز کی دوری پر وہ رن آئوٹ ہو گئے۔ بابراعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں