01:35 pm
سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کےلئے کتنا ٹارگٹ دے دیا

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کےلئے کتنا ٹارگٹ دے دیا

01:35 pm

چیسٹرلی سٹریٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2019کے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کےلئے 204رنز کا ہدف دے دیا ہے۔سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاسویں اوور میں صرف 203رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈرہم کے چیسٹر لی سٹریٹ میں جاری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ کے باؤلرز بھوکے شیروں کی طرح ٹوٹ پڑے
اور انتہائی کم سکور پر لنکا ڈھادی۔ پروٹیز کی شاندار گیند بازی کے باعث سری لنکا کا کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی سکور نہ کرسکا۔ ان کی جانب سے کشل پریرا اور اویشکا فرنینڈو 30، 30 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوائن پریٹریس اور کرس مورس نے تین تین شکار کیے جبکہ ربادا نے 2، فیہلوک وائیو اور جے پی ڈومنی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حالیہ میچ میں پاکستانی نژاد لیگ سپنر عمران طاہر کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی، انہوں نے 10 اوورز میں 3 اعشاریہ 60 کی اوسط سے 36 رنز دیے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک 7 میچ کھیلے جن میں سے 5 میں اسے شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی نوویں پوزیشن ہے جبکہ سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی یہ باہر ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں