04:05 pm
انگلینڈ کےلئے بری خبر، پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات یقینی

انگلینڈ کےلئے بری خبر، پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات یقینی

04:05 pm

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ورلڈ کپ 2019كکی میزبان ٹیم انگلینڈ کے لئے ایک اور بری خبر آگئی ہے جس کے تحت انگلینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز مزید کم ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ كکو اپنے آئندہ میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ جیسے مشکل حریفوں کا چیلنج درپیش ہے۔ تاہم 1992سے ابتک انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ ایونٹس میں ان دونوں حریفوں کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
اس لئے ا س بات کے قوی امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ انگلینڈ اپنے یہ دونوں میچز جیتنے کےلئے فیورٹ نہیں ہے۔ ورلڈکپ جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، ویسے ویسے سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ مزید دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔اس وقت تین ٹیمیں جن میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں، یہ سیمی فائنل تک پہنچ چکی ہیں۔ جبکہ چوتھی ٹیم کیلئے پاکستان، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کیلئے اپنے اگلے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔ بنگلہ دیش کو بھی اپنے بقیہ تمام میچز میں فتح حاصل کرنا ہوگی، تب ہی وہ سیمی فائنل تک پہنچ پائے گی۔

تازہ ترین خبریں