03:40 pm
پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو کتنے رنز کا ہدف دے دیا ؟ جانیں

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو کتنے رنز کا ہدف دے دیا ؟ جانیں

03:40 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈکپ 2019 ءمیں میزبان ٹیم انگلینڈ نے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو کامیابی کےلئے 306رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ ڈرہم کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں آج کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بلے بازوں نے ابتدا ءسے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور 15 اوورز میں 100 رنز مکمل کیے، جیسن روئے نے مسلسل دوسرے میچ میں 6 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی،
جونی بیرسٹو نے بھی 46 گیندوں پر 50 کا ہندسہ عبور کیا جس میں 9 چوکے بھی شامل تھے۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے123رنز جوڑے جس کے بعد روئے 60رنز بنا کر پوویلین لوٹے، جونی بیئر سٹو نے اپنی دوسری مسلسل ورلڈ کپ سنچری مکمل کی اور جو روٹ کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے71رنز جوڑے جس کے بعد روٹ24رنز بنا کر بولٹ کی پہلی وکٹ بنے ، بیئر سٹو بھی 106رنز کی عمدہ باری کھیل کر بولڈ ہوئے، جوز بٹلر ایک بار پھر ناکام رہے اور11رنز بنا کر بولٹ کا دوسرا شکار بنے،بین سٹوکس خلاف معمول سست کھیلے اور27گیندوں پر11رنز بنا کر سینٹنر کا شکار بنے،کرس ووکس4رنز بنا کر نیشم کی دوسری وکٹ بنے،کپتان این مورگن5چوکوں کی مدد سے42رنز بنا کر ہینری کا دوسرا شکار بنے،عادل رشید16رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوئے،ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔ انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ کیویز ٹیم میں ٹم ساؤتھی اور میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔ گزشتہ 5 ورلڈکپ مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو دونوں ٹیمیں 5 بار مدمقابل آئیں اور پانچوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونےوالے میچ پر بھی ہے۔