04:40 pm
بھارتی بلے باز امباتی رائیڈو کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

بھارتی بلے باز امباتی رائیڈو کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

04:40 pm

نئی دہلی ( آن لائن) بھارت کے معروف بلے باز امباتی رائیڈو نے ہر طرح کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا ہے تاہم وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلتے رہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی وہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔امباتی رائیڈو نے بھارت کے 15 رکنی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا بلکہ ان کی جگہ آل رائونڈر وجے شنکر کو ترجیح دی گئی۔
چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کا کہنا تھا کہ شنکر نے تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کے باعث اپنی سلیکشن یقینی بنائی ہے اور ہم نے انہیں امباتی رائیڈو پر ترجیح دی ہے۔ورلڈکپ کے دوران شیکھر دھون انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے اور پھر وجے شنکر بھی انجری کے باعث ہی سکواڈ کا حصہ نہیں رہے جس کے باعث سلیکٹرز کو ایک مرتبہ پھر موقع مل گیا کہ وہ امباتی رائیڈو کو ورلڈکپ کھیلنے کیلئے انگلینڈ بھیجیں لیکن بی سی سی سلیکٹرز نے شیکھر دھون کی جگہ رشبھ پنت اور وجے شنکر کی جگہ مایانک اگروال کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیا جانا ہی امباتی رائیڈو کی ریٹائرمنٹ کی وجہ ہو سکتی ہے تاہم انہوں نے خود کوئی وجہ نہیں بتائی۔واضح رہے کہ امباتی رائیڈو نے بھارت کی جانب سے 55 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلتے ہوئے 47.05 کی اوسط سے 1694 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 3 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 6 ٹی 20 میچوں میں بھی بھارت کی نمائندگی کی اور 42 رنز بنائے