04:42 pm
رضوان اورعابدعلی کوانگلینڈ پہنچنے کاحکم

رضوان اورعابدعلی کوانگلینڈ پہنچنے کاحکم

04:42 pm

برمنگھم(آن لائن)انگلینڈ میں ورلڈ کپ 2019 جاری ہے اور پاکستانی ٹیم اس وقت 9پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹیم کے ساتھ ابتدائی طور پر منتخب ہو کر وکٹ کیپر محمد رضوان اور بلے باز عابد علی بھی انگلینڈ گے تھے لیکن وہ فائنل سکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔ محمد رضوان کی جگہ کپتان سرفراز احمد خود موجود ہیں جبکہ عابد علی کو ڈراپ کرکے جارح مزاج بلے باز آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور عابد علی کو پاکستان بھجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹیم مینجمنٹ نے پی سی بی کو درخواست کی کہ دونوں کھلاڑیوں کو اضافی کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی رکھا جائے۔ کسی بھی کھلاڑی کو انجری ہونے کی صورت میں یہ دونوں کھلاڑی اس کی جگہ لے سکتے ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا