02:02 pm
ویسٹ انڈیز کا افغانستان کو میچ جیتنے کےلئے 312رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز کا افغانستان کو میچ جیتنے کےلئے 312رنز کا ہدف

02:02 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ کے اپنی آخر ی میچ میں افغانستان کو جیتنے کےلئے 312رنز کا ہدف دیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر311رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شے ہوپ نے 77پوران نے 58جبکہ کپتان جیسن ہولڈر نے 45رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری اوورز میں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے افغان بالروں کی جم کر پٹائی کی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے جیت گئی تھی تاہم اس کے بعد کالی آندھی کا کسی بھی میچ میں کامیابی کا منہ دیکھنا نصیب نہ ہوا۔ دوسری جانب اپنا پہلا ورلڈکپ کھیلنے والی افغان ٹیم مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کھا کر کارکردگی کی بناپر ایونٹ کی بدترین ٹیم ہونے کا ثبوت دے چکی ہے۔