02:21 pm
پاکستانی تماشائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افغان باشندے برطانیہ میں گرفتار

پاکستانی تماشائیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افغان باشندے برطانیہ میں گرفتار

02:21 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کےمابین میچ کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ پر تشدد کرنے والے چار افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی پولیس نے ویڈیوز شواہد کی روشنی میں افغان باشندوں کی جانب سے پاکستانی شائقین کرکٹ پر تشددکی تصدیق کر دی ہے۔ اس حوالے سے مزید شناخت کےلئے آس پاس موجود لوگوں سے بھی مدد مانگی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران تماشائیوں کے لڑائی جھگڑوں اور تشدد کے کئی واقعات پیش آئے تھے ۔ یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر کچھ تماشائیوں نے گرائونڈ میں گھس پر پاکستانی کھلاڑیوں پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

تازہ ترین خبریں