04:19 pm
قومی ٹیم نے واپسی کی ٹکٹیں کروالیں

قومی ٹیم نے واپسی کی ٹکٹیں کروالیں

04:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز تقریبا ختم ہو گئے ہیں تاہم پاکستان5 جولائی کو بنگلہ دیش کےخلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد وطن واپسی کی تیاری میں جٹ جائے گی لیکن اگر پاکستان بنگلہ دیش کو 316 ہرا دیتا ہے تو پھر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جو بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان پیک کرنا شروع کر دیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ نے واپسی کیلئے غیر ملکی پرواز سے ٹکٹیں بک کروا لی ہیں جو 6جولائی کی کر وائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کےخلاف انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستانی کیمپ میں سخت مایوسی پھیل گئی، بنگلہ دیش کیخلاف میچ کی حیثیت بھی بیکار مشق سے زیادہ نہیں رہی، سب نوشتہ دیوار پڑھ چکے، کوئی کھلاڑی کسی غیر معمولی کارکردگی کی توقع نہیں کر رہا، شعیب ملک کو الوداعی میچ کھیلنے کا موقع دیے جانےکا امکان ہے، اس کے علاوہ میچ میں کوئی کشش باقی نہیں رہی۔ دوسری جانب کھلاڑی لارڈز میں اور ایئر پورٹس پر شائقین کی جانب سے سخت جملوں کے خدشات بھی محسوس کر رہے ہیں، کرکٹرز کی واپسی کیلئے ہفتہ کی فلائٹس بک کروا لی گئی ہیں، ان کی ٹولیوں میں واپسی ہوگی، چند کھلاڑی براہ راست پاکستان پہنچنے کی بجائے دبئی میں چند روز قیام کے بعد آنے کا پلان بنا چکے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس 12 ہو گئے ہیں اور وہ سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ گیاہے۔نیوز ی لینڈ اپنے تمام میچز کھیل چکاہے اور اس کے 11 پوائنٹس ہیں تاہم اگر پاکستان کل کے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دے تو ان کے پوائنٹس بھی 11 ہو جائیں گے اور یوں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ پھر رن ریٹ پر آ جائے گا لیکن نیوزی لینڈ کا رن ریٹ مثبت ہے جبکہ پاکستان کا منفی ہے ، اس طرح بھی نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گالیکن اگر پاکستان بنگلہ دیش کو 316 رنز سے شکست دے تو پھر اس کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے زیادہ ہو تا ہے جو بظاہر ایک ناممکن بات نظر آ تی ہے۔

تازہ ترین خبریں