04:20 pm
سرفراز احمد نے سیمی فائنل  تک رسائی کےلئے ناممکن کو ممکن کردکھانے کا اعلان کردیا

سرفراز احمد نے سیمی فائنل تک رسائی کےلئے ناممکن کو ممکن کردکھانے کا اعلان کردیا

04:20 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جرات مندانہ فیصلہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کےلئے ناممکن کو ممکن کردکھانے کا اعلان کر دیا ہے۔کپتان نے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 500رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہناتھا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں، تاہم اس کے باوجود ٹیم نے ہمت نہیں ہاری ہے۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے۔
اگر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا موقع ملتا ہے تو کوشش کریں گے کہ 500 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو جلد سے جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں۔یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک چھوٹی سی امید پھر بھی باقی ہے۔پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بڑے مارجن سے فتح قومی ٹیم کیلئے امکان پیدا کر سکتی ہے۔ تاہم اس کیلئے قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبریں