04:21 pm
عماد وسیم جلد شادی کرنے والے ہیں

عماد وسیم جلد شادی کرنے والے ہیں

04:21 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم بھی دلہے کا سہرا سجانے والے ہیں۔ قومی کرکٹر نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں یادگار اننگز سے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرنے والے عمادوسیم نے جیون ساتھی چن کر شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عماد وسیم اپنے والد ین کی پسند سے ایک برطانوی دوشیزہ سے جلد شادی کر لیں گے۔ ماضی میں عماد وسیم کی افغان لڑکی کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ئی ہوئی تھی۔جس کے بعد عماد وسیم میڈیا اور سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں بھی رہے۔

تازہ ترین خبریں