04:21 pm
خریدی ہوئی ٹکٹیں کینسل

خریدی ہوئی ٹکٹیں کینسل

04:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں سفر تقریباً ختم ہو چکا ہے اور اسے آخری میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلنا ہے۔سیمی فائنل میں جانے کیلئے قومی ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا ہی ضروری نہیں بلکہ بنگلہ دیش کو کم از کم 316 رنز سے شکست دینا ہو گی جو ناممکن دکھائی دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے وطن واپسی کیلئے غیر ملکی پرواز سے ٹکٹیں بھی بک کرالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کپتان سرفرازاحمد سمیت دیگر کھلاڑی بنگلہ دیش سے میچ کے اگلے روز لندن سے وطن روانہ ہونگے
اور قومی ٹیم کی ممکنہ طور پر 6 جولائی کو واپسی ہو گی مگر معروف سپورٹس صحافی یحییٰ حسینی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے کھلاڑیوں نے ٹکٹ کینسل کروا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ اندازہ ہے کہ پاکستانی غم و غصے کا شکار ہیں اور وطن واپسی پر انہیں احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے باعث بہت سے لڑکوں نے ٹکٹ ہی کینسل کروا دئیے ہیں اور اب قومی ٹیم ’ٹکڑوں‘ کی صورت میں وطن واپس پہنچے گی۔

تازہ ترین خبریں