09:13 am
ومبلڈن اوپن ٹینس، جوکووچ، اینڈرسن، ورڈسکو، کیرن، گوفن اور رائونک مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

ومبلڈن اوپن ٹینس، جوکووچ، اینڈرسن، ورڈسکو، کیرن، گوفن اور رائونک مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

09:13 am


لندن ۔ دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، کیون اینڈرسن، فرننڈو ورڈسکو، کیرن خچانووف، میلوس رائونک اور ڈیوڈ گوفن پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔

 

لندن میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن حریف ڈینس کڈلا کو 6-3، 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن نے سربیا کے جانکو ٹپساروچ کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 6-7، 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، اسپینش کھلاڑی ورڈسکو بھی دوسری آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ کو شکست فاش سے دوچار کیا، روسی کھلاڑی کیرن خچانووف نے اسپینش کھلاڑی فلورین لوپز کو ہرا کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک نے ہالینڈ کے روبن ہاس کو ہرا کر دوسرا مرحلہ عبور کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں بینوئٹ پیئر، اوپیلکا، ڈینل مدودوف، باٹسٹا ایگٹ، ہمبرٹ، اوگر اور ڈیوڈ گوفن اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر تیسرے رائونڈ میں داخل ہو گئے۔

 

تازہ ترین خبریں