02:27 pm
ورلڈکپ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

02:27 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 43 ویں میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےپاکستان اور بنگلا دیش کے مابین لارڈز میں میدان سج گیا، ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی جس پر کپتان سرفراز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر کپتان کا کہنا تھا کہ بڑا سکور بنانے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی
تبدیلی نہیں کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست پر افسوس ہے۔ فائنل فور میں پہنچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو بنگلادیش کی بولنگ کے خلاف پہلے 400 رنز بنانا ہوں گے اور پھر بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ بھی کرنا ہوگا۔ اگر گرین شرٹس نے 350 رنز بنائے تو 311 رنز سے میچ جیتنا ہوگا یعنی صرف 39 رنز پر بنگلادیش کو آؤٹ کرنا ہوگا۔بنگلادیش کا ون ڈے کرکٹ میں کم سے کم سکور 58 ہے جو اس نے ورلڈ کپ 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا، پاکستان کو بھی اسی طرح بنگلادیشی ٹیم کو آؤٹ کرنا ہوگا۔پاکستان نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف بنائے تھے، جہاں فخر زمان کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے ایک وکٹ پر 399 رنز سکور کئے تھے، اس بار بھی بیٹنگ میں کچھ ایسی ہی کارکردگی دکھانی ہوگی۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنے 8 میچ کھیل کر چار میچز میں کامیابی اور تین میچز میں ناکامی کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم اپنے 8 میچز کھیل کر تین میچز جیت کر اور ایک میچ بارش کی نظر ہونے کی وجہ سے 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔عالمی کرکٹ مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسری مرتبہ آمنا سامنا ہو رہا ہے۔ اس سے قبل 1999ء کے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں بنگلہ دیش نے حیران طور پر پاکستان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں