01:26 pm
قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کوکتناہدف دیدیا

قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کوکتناہدف دیدیا

01:26 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )لارڈ ز کے تاریخی کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ کے 43ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کوجیت کے لیےمقررہ پچاس اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر315رنزبنائے اوربنگلہ دیش کوجیت کے لیے316رنز کاہدف دیا۔قومی ٹیم کی جانب سے بلے باز فخرزمان نے 31بالوں پر13رنز،
امام الحق نے سوگیندوں پرسنچری،بابراعظم بدقسمت رہے اوروہ 98بالوں پر96رنز بناکرآئوٹ ہوگئے۔عمادوسیم نے تیز کھیل کامظاہرہ کیاانہوں نے 26بالوں پر43رنز بنائے ۔محمدعامر6بالوں پر8سکوربناسکے ۔محمدحفیظ پچھلے میچوں کی طرح غلط شارٹ کھیل کرآئوٹ ہوگئے انہوں نے25بالوں پر27رنز بنائے۔حارث سہیل اس میچ میں خاطرخواہ سکوربنانے میں کامیاب نہ ہوسکے انہوں نے 6بالوں پر6سکوربنائے۔سرفراز احمد2رنز بنانے کے بعدریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔وہاب ریاض نے 2جبکہ شاداب خان نے ایک رن بنایا۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمدسیف الدین اورمستفیض الرحمٰن نے تین 3وکٹیں حاصل کیں۔مہدی حسن ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین خبریں