01:58 pm
قومی ٹیم کی ورلڈ کپ بیشک نہ جیت سکے مگر پاکستانیوں کیلئے قومی ٹیم بارے ایک ایسی خبر آگئی

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ بیشک نہ جیت سکے مگر پاکستانیوں کیلئے قومی ٹیم بارے ایک ایسی خبر آگئی

01:58 pm

لندن(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی ورلڈ کپ بیشک نہ جیت سکے مگر پاکستانیوں کیلئے قومی ٹیم بارے ایک ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی ضرور خوشی سے جھوم اٹھیں گے ۔۔ پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم نے ورلڈ کپ کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر عماد وسیم نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، برطانیہ میں مقیم دوشیزہ سے پاکستانی کرکٹر کی شادی ہورہی ہے۔
کارڈف میں پیدا ہونے والے عماد وسیم والدین کی پسند سے شادی کررہے ہیں، رواں سال اگست میں پاکستانی کرکٹر کے سر پر سہرا سجنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں عماد وسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ہیڈنگلے میچ کے ہیرو عماد وسیم نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے تھے اور دو وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا اور ہفتے کو قومی ٹیم کے وطن واپسی کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبریں