02:30 pm
بابراعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا، ورلڈکپ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے

بابراعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا، ورلڈکپ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے

02:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے 9 اننگز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 437 رنز بنائے تھے۔ بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ ورلڈکپ 2019 کے 43 ویں میچ میں بنگلا دیش کے خلاف انجام دیا۔ چوبیس سالہ بابراعظم پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں 400 سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔
بابر اعظم ون ڈے میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بیٹسمین بن گئے اس کے علاوہ بابراعظم نے رواں ورلڈکپ کے دوران ہی سب سے تیز ترین 3000 رنز بنانے والے ایشین کھاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ بابراعظم نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 96 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح انہوں نے 8 میچوں کی 8 اننگز میں 474 رنز اسکور کیے۔

تازہ ترین خبریں