03:45 pm
قومی ٹیم کاآخری میچ میںٹیم کی تبدیلی سے گریز

قومی ٹیم کاآخری میچ میںٹیم کی تبدیلی سے گریز

03:45 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں ٹیم میں کسی تبدیلی سے گریز کیااوریوں سابق کپتان اپنے آخری میچ کھیلنے کوترستے رہ گئے۔سابق کپتان نے گزشتہ سال جون میں ہی اعلان کردیاتھاکہ وہ ورلڈ کپ کے بعدون ڈے کرکٹ کوخیربادکہہ دیں گےورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی ناقص رہی
انگلینڈ کے خلاف میچ میں 8رنز بنانے کے بعدانہوں نے آسٹریلیااوربھارت کے خلاف میچوں میں اپناکھاتہ بھی نہیںکھولااوراس کے بعدانہیں ڈراپ کردیاگیاان کی جگہ حارث سہیل کوموقع دیاگیاجنہوں نے جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ کے خلاف فتح میں اہم کرداراداکیاتوقع کی جارہی تھی کہ ملک کوبنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چانس دیاجائیگالیکن افغانستان کے خلاف بمشکل فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں